کنداپور25/نومبر (ایس او نیوز) مچھلیوں سے بھری لاری اور بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں کنداپور کے رہنے والے دو نوجوان سمیت تین لوگ جائے وقوع پر ہی ہلاک ہوگئے، جن میں دو کی شناخت کنداپورتعلقہ کے مرونتے کے رہنے والے ریاض ۳۳ اورتلُور کے رہنے والے گنیش ۲۴ کی حیثیت سے کی گئی ہے، یہ دونوں مچھلی کے لاری پر سوار تھے، جبکہ حادثے میں بائک سوار کی بھی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ حادثہ گوا نیشنل ہائی وے پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو پیش آیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مچھلیوں سے بھری لاری کنداپور سے گوا جارہی تھی کہ گوا کے کُنڈلی نامی مقام پر مخالف سمت سے آرہی ایک بائک سے ٹکرانے کے بعد لاری اُلٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں لاری پر سوار دونوں لوگ سمیت بائک سوار بھی ہلاک ہوگیا۔
